ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال ہاسن کی بیٹی و اداکارہ شروتی ہاسن اور ان کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے خفیہ شادی سے متعلق گردشی خبروں پر لب کشائی کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ شروتی ہاسن نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خفیہ شادی کی تردید کر دی اور کہا کہ میں اپنی شادی کو کیوں چھپاؤں گی اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں،
ایک ایسی شخصیت کی مالک ہوتے ہوئے جس کی ہر ایک چیز سب کے سامنے ہے تو پھر میں یہ کیوں کسی سے چھپاؤں گی شروتی ہاسن نے طنزیہ ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس لیے جو لوگ مجھے بالکل نہیں جانتے، براہ کرم پرسکون ہو جائیں۔
اس کے ساتھ ہی شروتی ہاسن کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ناصرف گردشی خبروں کی تردید کی بلکہ اوری سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا۔سنتانو ہزاریکا نے لکھا کہ آپ سب کو پرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال ہاسن کی بیٹی و اداکارہ شروتی ہاسن اور ان کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے خفیہ شادی سے متعلق گردشی خبروں پر لب کشائی کردی۔
ہم شادی شدہ نہیں ہیں۔انہوں نے اوری کا نام لیے بغیر مزید لکھا کہ وہ لوگ جو ہمیں نہیں جانتے براہ مہربانی افواہیں پھیلانا بند کریں۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹنے پر مشکل میں آ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رنبیرکپور کو اپنی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت خاندان والوں کے ساتھ کرسمس کی تقریب مناتے دیکھے جا سکتا ہے۔ رنبیرکپور کیک کاٹنے سے قبل اس پرشراب ڈلواتے ہیں اور پھر لائٹر سے آگ لگاتے ہیں جس پر شعلہ بھڑکتا ہے۔شعلہ بھڑکنے پر رنبیر کپور کو ہندوں کا مذہبی نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔