لاہور:حکومت نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹو کو تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یشما گِل
فلم ڈائریکٹر اور اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔ سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھی23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔
سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز پانے والوں کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔ فہرست گزشتہ سال جاری کی گئی تھی اور میں نے اپنا نام اس میں خود تو نہیں ڈال دیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ سرمد کھوسٹ کا نام بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھا۔