ترک اداکار انگین التان کو پاکستان بلانے والے شخص کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت آج کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی اور 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی کا حکم دے دیا ۔