پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان کی نئی تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں اپنے مداحوں اور سینکڑوں فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے فلورل پرنٹ کا ڈریس زیب تن کیا ہو اہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ سارہ کے ایک مداح نے اُن کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت، دلکش ترین اداکارہ ہیں جو بہتر طور پر جانتی ہیں کہ حد میں رہتے ہوئے کیسے خوبصورت اور ماڈرن نظر آنا ہے۔