پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی ان کی بیٹی الیانہ فلک کے ہمراہ گزارے جانے لمحات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیگم سارہ خاہ خان اور بیٹی الیانہ فلک کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ سارہ خان کو اپنی بیٹی سے خوب لاڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسکے علاوہ فلک شبیر نے ایک فیملی پکچر بھی شیئر کی ہے جس میں الیانہ فلک کو اپنے والدین کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں الیانہ فلک بالکل اپنی والدہ سار کی کاپی معلوم ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر فلک شبیر نے اپنے ایک پوسٹ سے دی تھی۔
بعدازاں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں فلک شبیر کو اپنی بیٹی الیانہ کے کان میں تکبیرات دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس روح پرور مناظر کو شیئر کرواتے ہوئے اداکارہ سارہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں ’فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ‘ لکھا ہے ۔