گریٹر اقبال دست اندرازی کیس میں ریمبو اور عائشہ کی سب سے اہم آڈیو ریکارڈنگ مل گئی ہے۔
ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کرتے ہوئے کہا کہ 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا۔
اس موقع پر عائشہ اکرم نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔
ریمبو نے عائشہ سے کہا کہ ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے، جو فراک میں نے تمیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا۔