پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا نیا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شئیر کی ہیں ۔
عائشہ عمرکی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میکسی پہنی ہوئی ہیں۔
ان تصاویر میں عائشہ عمر نے جو جیولری پہنی ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حال ہی میں عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی ایکسپو 2020 ایونٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو حسین ریہر کے شاندار سفید لباس میں ملبوس دیکھا گیا تھا، مزید خوبصورت نظر آنے کے لئے انہوں نے لباس سے ملتے جلتے لوازمات بھی پہنے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کیساتھ شئیر کردیا
عائشہ عمرکو نامناسب لباس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ،صارفین نے کمنٹس سیکشن میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالی جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ مشورے بھی دیے کہ آپ پاکستانی ہیں اور مسلمان ہیں ایسے لباس پہننے سے پرہیز کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔