بھارتی اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی قریبی دوست ان کے شوہر کے عشق میں مبتلا تھی۔
میرا راجپوت سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا شادی سے قبل شاہد نے کسی محبوبہ کو دیکھا؟
جس کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ اسکرین پر شاہد کو دیکھ کر میری بہترین دوست اس کے عشق میں مبتلا تھی اور وہ اس بارے میں باتیں بھی کیا کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ میری اورشاہد کی شادی ہونے والی ہے تو اس نے بتایا کہ کیا تم جانتی ہو کہ میں اور شاہد اسکول کے دوست ہیں اور مجھے اس سے بہت انسیت تھی۔
خیال رہے کہ شاہدکپور کی میرا راجپوت سے 2015 میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کے دو بچے زین اور میشا ہیں۔