پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کو شیخ رشید نے فون پر ڈانٹ دیا۔
حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے۔
حال ہی حریم شاہ نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ اُن کا فون اٹھا لیں گے؟
میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔
حریم شاہ نے وہیں شو کی شوٹنگ کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی۔
حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید احمد نے کال اٹھا لی۔
شیخ رشیداحمد کا اس دوران حریم شاہ سے کہنا تھا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں۔
جبکہ حریم شاہ کے اُسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ دیا۔
حریم شاہ کا شیخ رشیداحمد کو کہنا تھا کہ ’ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ تھا۔