بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد مداحوں کو اپنے نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی ہے۔
کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے گھر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ اپنے نئے گھر میں بیج کلر کا سوئیٹر پہنے کھلے بالوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھی بہت خوش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔
کترینہ کیف کی شادی کے بعد پہلی بار ان تصاویر میں اُن کا منگل سوتر واضح طور پر نظر آیا ہے۔
کترینہ کیف نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نئے گھر کے لیے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑےکترینہ کیف اور وکی کوشل کا گھر ممبئی میں عین سمندر کے سامنے ہے، جہاں سے گھر کی کھڑکی کھولتے ہی سمندرکا خوبصورت نظارہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھین : انوشکا شرما کا فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ
یہ گھر ممبئی کے علاقے جوہو میں ہے جبکہ نیا شادی شدہ جوڑا کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا پڑوسی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئےہیں۔