بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے تنقید کرنے والوں کو لاجواب کردیا۔
زرین خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اپنے ناقدین کو کی جانے والی تنقید سے متعلق جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں مسلمان ہوں اور شاید اسی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ مسلمان خاتون ہونے کے باوجود یہ ایسے کام کررہی ہیں
اُنہوں نے کہا کہ میں نے دو بار قرآن پاک پڑھا ہے اور میں اپنے دینِ اسلام کے بارے میں بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں ،اسلام میں تو یہ حکم بھی ہے کہ آپ کسی پر دباؤ ڈال کر اُس سے کوئی کام نہیں کرواسکتے۔
زرین خان کا کہنا تھا کہ جب خُدا کے پاس جائیں گے تو آپ اپنے لئے جوابدہ ہوں گے اور میں اپنے لئے تو کیوں سیکھانا کسی کو۔
گزشتہ دنوں زرین خان نے اپنے بوائے فرینڈ سواشیش مشرا کے بارے میں بتایا تھا۔
زرین خان کی بگ باس فیم شواشیش مشرا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئیں تھیں جس کی انہوں نے وضاحت کردی تھی۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ان افواہوں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایک جیسے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپنی کو پسند کرتے ہیں آگے دیکھتے ہیں کہ ہمارا رشتہ کہاں تک جاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ سال ہی شواشیش سے ملی ہوں لہٰذا اتنی جلدی کسی نتیجے پر پہنچنا ٹھیک نہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ میری طرح بچوں جیسی شخصیت رکھتا ہے، ہمارے درمیان کوئی دکھاوا نہیں ہے صرف ایمانداری ہے۔
اداکارہ نے ڈیٹنگ کے سوال پر کہا تھا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے جس پر میں کبھی بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ مجھے عجیب لگتا ہے۔