ایک 19 سالہ طالب علم نے دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے مفت نقد رقم کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کئی زیادہ کا مطالبہ کردیا ہے۔
یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا میں پہلے سال کے 19 سالہ طالب علم جیک سوینی اپنے ‘ایلون جیٹ’ پیج کے ذریعے لوگوں کو بتا سکتے ہیں کہ ایلون مسک کا نجی جیٹ طیارہ کس وقت کہاں موجود ہوتا ہے۔
پچھلے ہفتے، مسک نے جیک سے اس فیڈ کو بند کرنے کی درخواست کی اور ایسا کرنے کے لیے اسے 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 8 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) کی پیشکش کی۔
ایلون مسک نے سوینی کو کی گئی اپنی درخواست میں کہا کہ وہ پاگل لوگوں کو اپنے ٹھکانے تلاش کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، اس لیے کیا آپ اس پیج کو ہٹا سکتے ہیں؟ یہ ایک سیکیورٹی رسک ہے۔
تاہم، سوینی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور خوش دلی سے اس سے کہیں زیادہ رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے 5 ہزار کے بجائے 50 ہزار ڈالراز کا مطالبہ کردیا ہے۔
سوینی نے جواب میں کہا کہ “اس رقم کو 50 ہزار ڈالرز بڑھانے کا کوئی چانس ہے؟ یہ کالج کے لیے بہت اچھا تعاون ہوگا اور ممکنہ طور پر مجھے ایک کار شاید ٹیسلا ماڈل 3 حاصل کرنے کی اجازت بھی دے گا۔”
انہوں نے مسک کو بتایا کہ مجھے امید ہے آپ میری دلچسپی دیکھیں گے، کیونکہ میں اس وقت سے ترقی کر رہا ہوں جب میں صرف ہائی اسکول میں تھا۔
سوینی نے پیسوں کے بجائے انٹرن شپ کا بھی مطالبہ کیا۔
تاہم، سوینی نے کہا ہے کہ ٹول کے غلط استعمال ہونے کی وجہ سے وہ اسے بہرحال بند کرسکتے ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ، “ہمیں اپنی حدود کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو اسے بند کرنا پڑ سکتا ہے یا زبردستی بند کرایا جاسکتا ہے۔
سوینی کا خودکار ٹویٹر فیڈ عوامی لیکن، تلاش کرنے میں مشکل ڈیٹا استعمال کرتا ہے، جس کی مدد سے اپیس ایکس چیف کے جیٹ پر نظر رکھی جاتی ہے، اور اس کے ٹیک آف اور لینڈنگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔
یہ بوٹ کچھ دوسرے “اہم ہوائی جہاز” کو بھی ٹریک کرتا ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ اب یہ ٹیسلا باس پر زیادہ دیر تک نظر نہ رکھ سکے۔