اداکارہ ثروت گیلانی نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز اپنے فینز کے ساتھ شئیر کیا ہے، کہتی ہیں کہ ” ڈونٹ فائٹ، سلیپ ٹائٹ“ یعنی لڑیں نہیں اور بھرپور سوئیں۔
ثروت گیلانی پاکستان کی ٹیلنٹڈ اداکاراوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے کئی ہِٹ ڈراموں میں کردار ادا کئے ہیں اور ویب سیریز میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔
ایک فیشن برانڈ کی تشہیری مہم کے لیے کئے گئے انٹرویو میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آ کے لیے پیار کا دھاگہ کیا ہے۔
جس پر ثروت کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پیار کے دھاگے کا مطلب ہے کہ اس دھاگے سے آپ کی ساری زندگی بندھ جائے اور اسے ٹوٹنے سے بچانے کے لیے آپ کو جو بھی کرنا پڑے کر جائیں۔
انٹرویو میں ثروت گیلانی کے ساتھ ان کے شوہر فہد مرزا بھی موجود تھے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مضبوط ازدواجی کے حوالے سے کہا کہ انہیں کسی نے ایک مشورہ دیا تھا جسے وہ آگے شیئر کرنا چاہتی ہیں کہ ڈونٹ فائٹ ، سلیپ ٹائٹ۔
ان کے شوہر فہد مرزا نے بتایا کہ ہم لوگ باتیں بہت کرتے ہیں، جب ہمارے پاس کہیں جانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو ہم مک ڈونلڈ کے پارکنگ لاٹ میں کولاز لے کر گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔ آج بھی جب ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم باتیں کرتے رہتے ہیں۔
ثروت نے بتایا کہ فہد اور میں نے یہ طے کیا تھا کہ ہماری زندگی بچوں کے لیے بن جائے گی لیکن بچوں کے اردگرد ضرور رہے گی۔ لوگ ہمیں ڈراتے تھے کہ بچوں کے بعد تو کوئی زندگی نہیں رہتی، لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
خیال رہے کہ فیشن برانڈ ”رنگ رسیا“ نے موسم گرما کی نئی کلیکشن کو ”پیار کے دھاگے“ کا نام دیا ہے اور اس کی تشہیری مہم کے لیے اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر اداکار فہد مرزا کا انٹرویو کیا گیا تھا۔
اس انٹرویو کے کچھ حصے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔