سوڈان کے مغربی صوبے دارفر میں افریقی اور عرب قبائل کے درمیان میں تصادم 45 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جنوبی دارفر سکیورٹی کمیٹی کے بیان کے مطابق 29 مارچ کو صوبے کے مرکز نیالا شہر کے دیہی علاقوں میں افریقی نژاد فیلیٹ اور عرب ریزیگٹ قبائل کے درمیان ہونے والا جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔
جھڑپوں میں 45 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
دارفر کے علاقے میں، جو سوڈان کے مغرب میں 5 ریاستوں پر مشتمل علاقہ ہے، قبائلی تنازعات کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔
اس خطے میں جہاں رہائش پذیر قبائلی عوام میں اسلحہ عام ہے، زمینوں، چراگاہوں اور آبی وسائل جیسے معاملات پر قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً فسادات رُونما ہوتے رہتے ہیں۔