پاکستان شوبز انڈسڑری کی سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
عائشہ عمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھیں۔
گزشتہ روزعائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر انسٹاگرام پرکافی متحرک رہتیں ہیں۔