پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 177 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44594 اور کم ترین سطح 44118 رہی۔
نومبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر
بازار حصص میں آج 22 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئےجن کی مالیت 8.68 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہو کر 7562 ارب روپے ہے۔