پاک سوزوکی نے 2022 کے دوران دوسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمیتوں میں اضافہ کردیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوزوکی کپمنی 19 جنوری 2022 میں بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
کمپنی کی جانب سے660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 19 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب وہ 13 لاکھ 6 ہزار روپے کی بجائے 14 لاکھ 25 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔
اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 29 ہزار روپے بڑھا دیئے گئے ہیں اب یہ 15 لاکھ 46 ہزار روپے کے بجائے 16 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل اب 17 لاکھ 47 ہزار روپے کی بجائے 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی یعنی اس کی قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔
جہاں تک بات ہے1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی تو اس کی قیمت میں ایک لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح یہ اب 18 لاکھ 77 ہزار روپے کے بجائے 20 لاکھ 19 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔
ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی کر دی گئی ہے اب یہ 19 لاکھ 75 ہزار کی بجائے 21 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔
ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہےاوراس طرح وہ 21 لاکھ 58 ہزار روپے کے بجائے 23 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
اسی طرح 1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جو کہ کافی زیادہ ہے اس طرح یہ اب 20 لاکھ 30 ہزار روپے کے بجائے 22 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور اب خریدار اسے 22 لاکھ 44 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 74 ہزار روپے میں خریدے گے۔
کلٹس اے جی ایس کی قیمت بھی 2 لاکھ 40 ہزار روپے بڑھا دی گئی اور اب وہ 24 لاکھ 22 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 62 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل فروری 2022 میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
سوئفٹ کا جی ایل مینوئل ورژن کی قیمت 24 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے اب 26 لاکھ 94 ہزار روپے کر دی گئی ہے یعنی اس میں ایک لاکھ 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت بھی 2 لاکھ 9 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے اب یہ 26 لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے 29 لاکھ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم ڈویژن کیلئے 25 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری
سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں کمپنی نے 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہوش ربا اضافہ کردیا ہے اب اسے خریدنے کے لیے خریدار 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کریں گے۔
اسی طرح سوزوکی بولان کارگو کی قیمت 11 لاکھ 78 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے یعنی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بولان وی ایکس اور وی ایکس اے سی ماڈل کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ماڈلز اب بالترتیب 12 لاکھ 83 ہزار اور 13 لاکھ 70 ہزار روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔
تاہم سوزوکی راوی کی قیمت میں سب سے کم 99 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب یہ 11 لاکھ 17 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 16 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔
سوزوکی جمنی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر 14 لاکھ 59 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے اب یہ 45 لاکھ 90 ہزار روپے سے لمبی چھلانگ لگا کر 60 لاکھ 49 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔
جبکہ سوزوکی کی جانب سے سب سے زیادہ اضافہ اے پی وی کی قیمت میں کیا گیا جو 16 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 62 لاکھ 90 ہزار روپے میں خروخت کی جائے گی۔