اسلام آباد : سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کی ریٹائرمنٹ کو ابھی دو سال مکمل نہیں ہوئے، دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے عہدے پر دو سال کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ قانونی لحاظ سے نگران وزیر اعظم کا عہدہ آفس آف پرافٹ ہے،
جسٹس گلزار ریٹائر ہونے کے بعد دو سال تک آفس آف پرافٹ نہیں لے سکتے، اگر وہ نگران وزیر اعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ لیں تب بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا۔
وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا
دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے عہدے پر تعیناتی کیلئے دو سال کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نگران وزیر اعظم کے عہدے کیلئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔
جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔