معاشی سرگرمیوں میں سست روی ، غیرضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی اور ڈالر کی اونچی اڑان کے اثرات سامنےآنا شروع ہو گئے ہیں ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کےدوران موبائل فونز اور کاروں کے درآمدی بل میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی دو ہزار بائیس سے مارچ دو ہزار تئیس تک موبائل فونز کی امپورٹ اکہتر فیصد اور کاروں کی درآمد اسی فیصد کم رہی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلےنو ماہ میں ، موبائل فونز کا درآمدی بل ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر کی کمی سے چھیالیس کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر پر آ گیا ۔ گذشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔ مارچ میں تو موبائل فونز کی درآمد گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بیانوے فیصد کم رہی ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ ستر کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں ۔ گذشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب اکیاون کروڑ ڈالر کی کاریں امپورٹ ہوئیں تھیں ۔