لاہور:ن لیگ اور مسلم لیگ ق میں قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا۔مسلم لیگ ن نے ایم پی اے کی 3 سیٹوں پر اور قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ اور مسلم لیگ ق میں قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا۔مسلم لیگ ن نے ایم پی اے کی 3 سیٹوں پر اور قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی۔
چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا۔ چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری شافع حسین کے لیے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔گجرات میں ایم پی اے کی نشست پر ن لیگ اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔
اس ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور کیا گیا۔
قائداعظم نے اسرائیل کو مغربی طاقتوں کا ناپاک بچہ قرار دیا تھا : مفتی تقی عثمانی
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک ہوئے۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شجاعت حسین سے ملنے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے 2 دہائیوں بعد سربراہ ق لیگ کی رہائش گاہ پہنچے ہیں جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔