مقبوضہ غزہ: القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مجاہدین کو اسرائیلی فوجیوں کے کیمپ کے نہایت قریب جا کر اسے اڑاتے دکھایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مجاہدین کو اسرائیلی فوجیوں کے کیمپ کے نہایت قریب جا کر اسے اڑاتے دکھایا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی فوج کے تمام منصوبے خاک میں ملانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں، اور غزہ صہیونی فورسز کے لیے موت کا پھندہ بنتا جا رہا ہے۔
مزاحمتی تنظیموں نے محصور شہر میں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں، کتائب القسام کے مجاہدین اسرائیلی فوج کے خمیوں تک پنچ گئے اور انتہائی قریب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔
حماس حملے کی پیشگی اطلاع اسرائیلی سرمایہ کاروں کو بھی تھی، انکشاف
ویڈیو میں اسرائیلی کیمپ کو قریب سے فلماتے دیکھا جا سکتا ہے، حماس کے جانبازوں نے ان اسرائیلی خیموں کو دو رز قبل بموں سے اڑایا تھا۔ کتائب القسام کی جانب سے غزہ کی گلیوں میں غاصب فوج پر حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جا چکی ہیں۔
حماس ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ان کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی زندگی کی ذمہ داری اب نیتن یاہو پر ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک اب مذاکرات یا پھر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا،
اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کی ذمہ داری اسرائیلی وزیرِ اعظم پر ہے۔انھوں نے کہاکہ نیتین یاہو غزہ کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، وہ قیدیوں کے تبادلے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ان کو اپنے یرغمالی شہریوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔