ٹرنوپل: جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے بے یارو مددگار پاکستانی طلبہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سفیر کا موقف سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئل کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، کیف میں موجود تمام پاکستانی ترنوپل اور لویو پہنچ رہےہیں۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ یوکرین حالت جنگ میں ہے، اس کی فضائی حدود بند ہیں جبکہ کیف کیلئے جانیوالے راستے بھی بند ہیں، تمام تر مشکلات کے باوجود ہماری کوششیں جاری ہیں کہ محصور طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
نوئل کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ہرممکن کوشش اور درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی رابطےمیں رہیں۔
واضح رہے کہ کیف: جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے بے یارو مددگار پاکستانی طلبہ نے وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر کا کیف میں پھنسے طلبہ کو اہم پیغام
اے آ وائی نیوز یوکرین میں پھنسے پانچ پاکستانی طلبا سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، جہاں طلبا نے اپنی آپ بیتی بیان کی، پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایاگیا کہ مزید حملے ہوسکتے ہیں ، کیف سے فوری طور پر چلےجائیں، کیف سے نکلنے کے لئے ہم نے بمشکل 500ڈالر جمع کرکے ٹیکسی کرائی اور ٹیکسی کے ذریعے کیف سے ٹرنوبل جارہےہیں۔
محصور طلبا کا کہبنا تھا کہ ہمیں صاف صاف کہہ دیا گیا ہے کہ ہم ذمہ داری نہیں لے سکتے ،سفیر اور سفارت خانہ غلط بیانی کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نوٹس لیں ، ہمیں کسی طرح باہر نکالا جائے۔