راولپنڈی : کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندوافسر بن گئے، ہندو برادری کے سرگرم کارکن کپل دیو نے کیلاش کمار ترقی کو خوش آئند قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندو افسر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانیوالے پہلے ہندو افسر ہیں۔
ہندوبرادری کے سرگرم کارکن کپل دیو کی کیلاش کمار ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کےعہدے پر ترقی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، مراد علی شاہ