لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں اورآزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے اور ان سے رابطوں کا ٹاسک پارٹی رہنماؤں کو دیدیا ہے،
آصف علی زرداری نے الیکشن مہم کی بجائے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے آزاد امیدواروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جنوبی پنجاب سمیت سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواہ اور بلوچستان و سندھ میں الیکشن لڑنے والے آزاد امیدواروں پر نظر یں جما لی ہیں۔
اس حوالے سے آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود کو پنجاب میں آزاد ارکان سے رابطوں کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ احمد محمود کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ جنوبی پنجاب میں جتنے بھی آزاد امیدوار ہیں ان کی مکمل تفصیلات بتائی جائیں کہ ان امیدواروں کی اپنے حلقوں میں کیا پوزیشن ہے۔
لطیف کھوسہ کے بیٹے کی گرفتار ی کے بعد رہائی
جبکہ آصف علی زرداری نے کے پی کے میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان سے خیبرپختونخواہ اور فاٹا سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام آزاد امیدواروں کی فہرستیں بھی طلب کرلی ہیں اورپارٹی رہنماؤں کو ہدایات دی ہیں کہ ان تمام آزاد ارکان پر نظریں رکھیں تاکہ الیکشن میں نتائج آنے کے بعد زیادہ سے زیادہ آزاد امیدواروں کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل کیا جاسکے۔
آصف علی زرداری کا خیال ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے بہت بڑی تعدادمیں آزاد ارکان انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے اس لئے ابھی سے ان آزاد ارکان سے رابطوں کا آغازکیا جائیگا تاکہ انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے آمادہ کیا جاسکے ۔ اور انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کی صورت میں ان آزاد اراکین کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت بنائی جائے۔