مقتول ریحان زیب کی نماز جنازہ برشاہ نرے میں ادا کر کے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
مطابق گزشتہ روز قبل کیے گئے ریحان زیب خان کی نماز جنازہ میں باجوڑ، مہمند، دیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
واضح رہےکہ آزاد امیدوارریحان زیب کوگزشتہ روز فائرنگ کرکےقتل کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ریحان زیب کے قتل کے بعد ضلع بھرمیں انتخابی سرگرمیاں معطل کردی گئیں تھی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سبی میں بم دھماکہ، متعدد اموات ہونے کی اطلاعات
بعد ازاں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ریحان زیب خان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب خان جان کی بازی ہار گئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی ریحان زیب خان جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔
دوسری جانب کرک میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پٹواری کو معطل کر دیا گیا۔