ممبئی:سائوتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے باضابطہ طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے بعد سائوتھ انڈین فلموں کے ایک اور مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے اورجلد ہی اپنی سیاسی پارٹی کی رجسٹریشن کروانے والے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھلاپتی وجے کو اپنی پارٹی کے نام اور رجسٹریشن کے بارے میں فیصلہ کرنے اور سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے لیکن ابھی پارٹی کے نام اور جھنڈے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار تھلاپتی وجے اداکاری کے علاوہ اپنی مختلف عوامی و فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی تمل ناڈو اور کیرالہ میں بہت مشہور ہیں۔
پی ایس ایل 9 میں علی ظفر کی آوازگونجنے کا امکان روشن
علاوہ ازیں جب 2018ء میں انہوں نے تھوتھکوڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی تو یہ ان کے سیاسی کیریئر کے آغاز کی طرف پہلا اشارہ تھا۔
بالی وڈ کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی اور سنی دیول پہلی مرتبہ فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اداکارہ نے حال ہی میں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نامور اداکار دھرمیندر کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی تھی۔
’لاہور1947‘ میں اداکارہ ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گے جو تقسیم کے وقت اپنی اس حویلی کو چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے۔سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل 2018 میں یہ دونوں ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔