مراکش میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جمعہ کو پیش آنیوالے واقعے میں کم از کم 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑگیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے، کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جبکہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔