پاکستان نے 15 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، محمد حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی کو 2-3 سے شکست دی۔
ورلڈ جونیٸر اسکواش چیمپٸن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کا سامنا فرانسیسی حریف سے ہوا، جس میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔
محمد حمزہ خان 2008ء کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، فاٸنل میں حمزہ کا مقابلہ دوسرے سیمی فاٸنل کے فاتح سے ہوگا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فاٸنل میں مصری کھلاڑی سلمان خلیل اور محمد زکریا مد مقابل ہوں گے۔