اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس کو سلام کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بنا کر غلط تاثر دیا گیا کہ چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا،جبکہ میں چیف جسٹس کوپہلے ہی سلام کرچکا تھا، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں،
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس کو سلام کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بنا کر غلط تاثر دیا گیا کہ چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا، جبکہ میں چیف جسٹس کوپہلے ہی سلام کرچکا تھا، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، حقائق مسخ کرکے ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے تقریب حلف برداری کی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیو بنا کر غلط تاثر دیا گیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سلام نہیں کیا ، اس سے میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں۔ چیف جسٹس شرعی عدالت کی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس کو سلام کرچکا تھا۔
جلاو گھیراو توڑ پھوڑ میں ملوث ملزموں کی ضمانتیں پشاور ہائی کورٹ میں چلنج
وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی اہلیہ کے پاس گیا اور ان کو مبارکباد دی۔ شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس سے ملا۔ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، غیرضروری غلط فہمی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ گٹھ جوڑ سے گھڑی گئی جھوٹی کہانیوں سے تکلیف کا اندازہ ہے۔ جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو تکلیف پہنچی۔
آیت ہے کہ خبر پھیلانے سے قبل اس کی صداقت کی تحقیق کرلیا کرو، یہ بات غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک الگ گروپ بنایا ہے۔ آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں ۔ اپنے حلف کے خلاف کسی چیز کی تائید نہیں کرسکتا۔ حقائق مسخ کرکے ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے۔ غیرضروری امور میں پڑنے کی بجائے مضبوط عدالتی نظام تعمیر کرنا چاہیے۔مضبوط عدالتی نظام کی ساری توجہ انصاف کی فوری فراہمی ہو۔