نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جب بھی انتخابات ہوں گے نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کرے گی جبکہ ریاست اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی مذہب، رنگ یا ذات کے نام پر انہیں نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ان کی چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں ملک میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت اور ضروری تقرر و تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے عزم سے آگاہ کیا تاکہ آزادانہ انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے نگران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے دن پہلا ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر ان کے بعد کابینہ کے ارکان ڈالیں گے، پاکستان کے آئین کے مطابق ملک کو عوام کے منتخب نماonline adult sex toys custom jerseys nike air jordan 11 custom jerseys wigs online best sex toys for couples customized jerseys nfl jersey shop sex toys for men adidas yeezy 450 cheap nfl jerseys cheap sex toys adidas mens shoes sale nfl pro shops nike air max 270 women’s saleئندے چلائیں گے جبکہ نگران حکومت آئندہ انتخابات تک ملک کے معاملات چلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں جاری معاشی صورتحال کے پیش نظر سرکاری اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع نہ کرے۔ ہم پٹرولیم مصنوعات زائد قیمتوں پر خرید کر کم قیمتوں پر فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے حکومت اشیاءپر سبسڈی نہیں دے سکتی۔
مرتضیٰ سولنگی نے جڑانوالہ واقعہ پر سب نے دکھ اور افسوس کا اظہا کرےتے ہوئے کہا کہ ریاست اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی مذہب، رنگ یا ذات کے نام پر انہیں نشانہ بنانے کی اجازت نہیں۔ اسلام نے اقلیتوں کو خصوصی حقوق دیئے ہیں، جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پاکستان 25 کروڑ عوام کا ملک ہے اور یہاں بسنے والے تمام شہریوں کو یکساں انسانی حقوق حاصل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران کابینہ صرف 16 ارکان پر مشتمل ہے جس میں مشیر اور معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔ کابینہ کے بیشتر ارکان نے اپنے اپنے شعبوں کی نمائندگی کی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے اپنی قابلیت کا ثبوت دیں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نگران حکومت میڈیا پر کسی قسم کی سینسر شپ پر یقین نہیں رکھتی، ملک میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔