اسلام آباد: وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن منعقد ہو گیا تو ملک کی تباہی کا راستہ بنے گا۔ہم اس تباہی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ الیکشن ملک کو انارکی اور افراتفری کی جانب لے جائے گا۔ متنازعہ انداز سے الیکشن کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، ہم کبھی سلیکٹ نہیں ہوئے۔ہمیشہ الیکشن لڑا اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں ججز کے درمیان بھی اتفاق نہیں۔ 3 ججز یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ الیکشن 14 مئی کو ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن اپنے وقت پر ہوں گے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے، ہر کیس میں یہی تین ججز کیوں ہر طرف سے فل بنچ کا مطالبہ ہے تو اسے مان لینے میں کیا حرج ہے،صرف انصاف ہونا نہیں چاہیے، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے،کسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا ہر شہری کا حق ہے ۔
حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چار ججز نے اس سوموٹو نوٹس کو مسترد کیا ہے، الیکشن کیس کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعے کیا جائے، صرف انصاف ہونا ہی نہیں چاہیے بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، ہر طرف سے فل بینچ کا مطالبہ ہے تو اسے مان لینے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن موجود ہوتا ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے، وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی بحران کے ساتھ آج آئینی بحران بھی عمران نیازی کی فتنہ سیاست کی وجہ سے ہے، الیکشن آئین میں دی گئی اسکیم کے تحت نگران حکومت کے سیٹ اپ کے تحت ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا موقف پوری قوم کی آواز ہے ،پوری قوم کا مطالبہ ہے فل کورٹ بنے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ خان ملک کو سیاسی بحراں افراتفری اور انارکی کی طرف دھکیل رہا ہے۔