پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ میڈیا کوریج کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا، اورنج لائن کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹگریاں بنادی گئیں۔
کیٹگری اے میں 8اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہوگی، کیٹیگری بی میں شامل 10 اسٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل8اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی، میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔