محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روزمیں بوندا باندی اورہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت28.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع زیادہ ترابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹہ، تھرپارکرمیں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشترمقامات پرموسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا،جنوب مغرب کی سمت سے ہوا 10 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے، شہرمیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔