اسلام آباد: وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔
وفاقی حکومت کے دفاتر میں نئے اوقات کار کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا جس کے تحت ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقات کارپیر سے جمعہ تک صبح 8 سےسہ پہر 4 بجے تک ہوں گے،
پیرسے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعے کو کھانےاور نماز کا وقفہ ساڑھے 12بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
اس کے علاوہ 6 دن کھلنے والے دفاترکے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجےتک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔
6 دن کھلنے والےدفاتر میں جمعہ کو اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجےتک ہوں گے۔
وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔