پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ ہانیہ اور علی رحمان بہت خوش نظر آرہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تاحال 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد لائیکس بھی آچکے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
انسٹاگرام پر ہانیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ سیاہ لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔