پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے پولیس کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے یہ بھی حریم شاہ سے شادی کی تاریخ یاد نہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہربلال شاہ نے بتایا کہ ان کا اس وقت پولیس سمیت کسی سرکاری محکمے سے تعلق نہیں ہے۔
انٹرویو میں کیے جانے والے سوال کیا آپ کبھی پولیس میں تھے؟
بلال نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ شوق کے لیے پولیس میں بھرتی ہو گیا تھا لیکن جاتا نہیں تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی نوکریاں پیسے دے کر خریدی جاسکتی ہیں۔
جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی پیسے دے کر بھرتی ہوئے تھے؟
انہوں نے جواب دیا کہ میں میرٹ پر بھرتی ہوا تھا۔
بلال شاہ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بلاول ہاؤس میں نوکری نہیں کی۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ویگو نہیں، اس سے بہت اچھی اچھی گاڑیاں ہیں، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے۔
ذریعۂ معاش سے متعلق سوال کے جواب پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ جم انسٹرکٹر ہوں، ڈیفنس میں اپنا جم ہے، جو 3 سال سے چلا رہا ہوں اور یہی ذریعۂ معاش ہے، حکومتِ پاکستان کو ٹیکس دیتا ہوں لیکن یاد نہیں کتنا ٹیکس دیتا ہوں۔
دوسری جانبب بھائی کی منشیات کے الزام میں گرفتاری اور پولیس میں نوکری سے متعلق سوال کے جواب پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ بھائی حاضر سروس پولیس اہلکار ہے، گرفتاری سے متعلق معلوم نہیں اور یہ جھوٹ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے، رپورٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔
حریم شاہ سے شادی سے متعلق سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے 4 ماہ قبل شادی ہوئی، تاریخ یاد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حریم شاہ کا شوہر بھتہ خوری میں ملوث برطرف سپاہی نکلا؛ مزید سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آگئے
انہوں نے کہا کہ حریم شاہ سے شادی اور سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکمِ امتناع لینے کے بعد میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی۔
خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہربلال شاہ سندھ پولیس کے برطرف سپاہی ہیں، بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں پر پولیس سے یکم اکتوبر 2021ء کو برطرف کیا گیا تھا۔
پولیس رپورٹ میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں سندھ پولیس سے جرائم پیشہ سرگرمیوں پر برطرف کیا گیا۔
اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں بلال شاہ پر منشیات فروشی اور مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔