پاکستان کی متنازع اداکارہ حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ کون ہے ؟
پولیس ذرائع کے مطابق بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منیشات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
لال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا۔
اسپشل برانچ رپورٹ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساوتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی۔
ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے۔
کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاوس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔
تاہم سوال یہ ہے کہ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بلال کے ساتھ درجنوں ٹک ٹاک ویڈیوز بھی شئیر کی ہوئی ہیں۔