اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی صحت و زندگی کے لیے دعاگو ہوں، اکثر میاں صاحب کی طبیعت ناساز رہتی ہے۔ دعا ہے میاں صاحب کے پلیٹی لیٹس کم نہ ہوں۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی صحت و زندگی کے لیے دعاگو ہوں، اکثر میاں صاحب کی طبیعت ناساز رہتی ہے۔ دعا ہے میاں صاحب کے پلیٹی لیٹس کم نہ ہوں۔ دو ہزار اٹھارہ میں مینار پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی تھا اور اب نواز شریف ہے ، عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ مینار پاکستان میں جو فلم چل رہی ہے وہ ایک ہی ہے۔
ہم نے جو کام کیے وہ کتابچے میں موجود ہیں۔ پی ایم ڈی سی کی روایت ہم نے رکھی۔ بتیس سال بعد ایم ڈی کیٹ کا امتحان پی ایم ڈی سے ختم کیا، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ الیکشن کا اعلان تو ہوا ہے امید ہے ہو بھی جائیں گے ۔ پلیٹ لیٹس کس کے گر رہے ہیں بندے پر انحصار کرتا ہے۔ ہمارا علاج تو گلی محلے میں بھی ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف ملا۔
‘پہلی بار سب کو پتہ ہے کس کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے’
ن لیگ کو ریلیف ملا ، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پیپیلز پارٹی کو آج تک انصاف نہ مل سکا۔ ہمیں قانون کے مطابق وہ انصاف دیا جائے جس کے ہم منتظر تھے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی کےسینئررہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات اور سندھ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا، ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زیادہ نشستوں کے حصول کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرادری نے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی کیوں کہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے، سندھ میں تو پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ہماری توجہ پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان پرہونی چاہیے۔ بتایا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم کا محاذ سنبھالیں گے،
اس سلسلے میں چئیرمین پیپلزپارٹی آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری 5 روز تک خیبرپختونخواہ میں سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کی خیبرپختواہ میں موجودگی کے دوران صوبے سے اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا۔