شدت پسند تنظیم داعش نے کابل اسپورٹس کلب میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کی رات کو زور دار دھماکا ہوا۔
بتایا جارہا ہے کہ دھماکا کابل کے اسپورٹس کلب میں ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جب کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسپورٹس کلب کی دیواریں گرگئیں اور کھڑکیاں دروازے بھی ٹوٹ گئے۔
اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون صحافی جاں بحق
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیا گیا جس نے جمعہ کے روز باقاعدہ اپنے ٹیلی گرام چینل پراس کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
داعش نے کہا کہ دھماکا پارسل بم سے کیا گیا اور اسے وہاں رکھا گیا جہاں لوگ جمع تھے۔
دوسری جانب افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی جانب سے بھی اس پر فوری کوئی رد عمل جاری نہیں کیاگیا ہے۔