اسلام آباد: مریم نواز نے کہا ہے ہ کوئی فتنہ و فساد کی کال دے گا تو ریاست پوری قوت سے روکے گی ، پاکستان اگلے سال مقررہ وقت پر الیکشن کی طرف جائے گا ، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے عمران خان نے ڈالے ، عمران خان کی جعلی جماعت کے لیے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ سازش یا مداخلت ہوئی، عمران خان اس بات کو این ایس سی میں کیوں لے کر گئے، عمران خان نے سوچا جھوٹ بول دیں تو ختم ہوجائے گا ، ایسا نہیں ،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو بات کی سازش نہیں ہوئی تو حقائق بیان کیے ، ڈی جی آئی ایس پی آر عمران خان کو خوش کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے تھے ، عمران خان کو بیساکھیاں چاہیے تھیں ، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی کو داؤ پر لگا دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں ، حکومت رخصت ہوتی ہے تو عوام کو کارکردگی بتاتی ہے ، شہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے ایک ٹیکس نہیں لگایا ،
این اے 240 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری، فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق
یہ وہی معاہدہ جو عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا، معیشت خراب ہوگئی تو پاکستان کا پیسہ گروی رکھاگیا ، شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کے پابند ہیں ، پچھلے بجٹ پر پیٹرول پر لیوی اور سیل ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال تک ملکی معیشت سے کھلواڑ کرتے رہے ، عمران خا ن کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے توجاتے ہوئے ملکی معیشت پر وار کیا ، عمران خان کا خیال تھا کہ اگر میں جاؤں گا تو اگلی حکومت کو برباد کر کے جاؤں گا ،
عمران خان ایسا بوجھ معیشت کا بوجھ ڈال گئے جسے اٹھانے کی ملک کی سکت نہیں۔ نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ مشرف دور میں نوازشریف کو والدہ کی تدفین کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن پرویز مشرف سے متعلق نواز شریف کا بیان انسانی بنیادوں پر تھا ،
بینظیر بھٹو کا قتل ہوا تو نواز شریف ہی اسپتال گئے ، نوازشریف نے سیاسی حریف ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کی کارکنوں کے سر پر ہاتھ رکھا ، عمران خان سیڑھی سے گرے تو نوازشریف نے مہم ترک کرکے عیادت کی۔