وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس کو آج ضرور گرفتار کریں گے۔
شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکارکنوں کو گرفتاری کا کہتا ہے اور خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، اس کا ایسا علاج کریں گے کہ قومی کو اس سے نجات مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس مجھے گرفتار کرنے آ گئی، قوم نے حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہے
انہوں نےکہا عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کریں گے