کراچی : پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ لگتا ہے میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو دونوں ہی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، الیکشن کے بعد پھر سے پی ڈی ایم ٹو بن جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ ضیاء لیگ اعجاز الحق اور نائب صدر پی ایم ایم ایل فیصل ندیم کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اعجاز الحق نے کہا کہ ہم نے قومی یکجہتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کچھ اور بھی جماعتیں ہیں جن سے اتحاد کی باتیں چل رہی ہیں، الیکشن کے بعد پھر سے پی ڈی ایم ٹو بن جائے گی۔
مرکزی مسلم لیگ کے بعد جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں سے بھی ملاقات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے الیکشن کمشنر بنا دیں تو ہی بتا سکوں گا کہ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں۔
استعفیٰ کی منظوری کافی نہیں، اثاثوں کی چھان بین بھی ہونی چاہئیے. خواجہ آصف
سب دعا کریں کہ ہمیں بھی سپورٹ مل جائے، لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملنی چاہیئے، لگتا ہے میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو دونوں ہی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔
اسی طرح سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاریخ کو دیکھیں تو عمران خان نے بھی وہی غلطی کی ،عمران خان نے دیکھا کہ ان کا متبادل نہیں ہے،
نوازشریف اور آصف زرداری تو باہر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ نہیں اب آسکتے، یہی عمران خان نے غلطی کی، کہ اب ان کا متبادل نہیں ہے، وہ لاڈلہ بن گیا ہے،پھر اس نے چاند تارے مانگنے کی کوشش کی،
جب نوازشریف نے سمجھا کہ بے نظیر آؤٹ ہے، اب اس کا راستہ رک گیا ہے، میرا کوئی متبادل نہیں ہے، میں جو مرضی کروں، میں جہانگیرکرامت نکال دوں، جنرل کاکڑ، مشرف سے لڑائی لڑ لوں، پھر پتا چلا جن کومتبادل نہیں سمجھتے تھے وہی متبادل بن جاتے ہیں۔
یہی عمران خان نے غلطی کی، کہ اب ان کا متبادل نہیں ہے، بجائے اس کے ڈلیور کرتے، لیکن اس چکر میں پڑگئے کہ میری کرسی مضبوط ہے جس نے جو کرنا ہے کر لے ۔