تربت : تربت میں نامعلوم ملزمان نے ن لیگی رہنماء اسلم بلیدی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تربت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سینیٹر اسلم بلیدی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم بلیدی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ تربت کے میر عیسیٰ قومی پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔
فائرنگ کے واقعے میں اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے، اسلم بلیدی کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اسلم بلیدی کو چھ گولیاں لگی ہیں،
لگتا ہے میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو دونوں ہی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے
جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسلم بلیدی کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگی رہنماء اسلم بلیدی سابق سینیٹر اور سابق وزیر زراعت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز راولپنڈی میں جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا ریحان جمیل کو بھی نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔
تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 کیلئے جے یو آئی (ف
شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر رو خانزیب نے بتایا ہے کہ کلیم اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 کے آزاد امیدوار تھے، وہ میر انشاہ کے علاقے سے اپنے گھر تپی جا رہے تھے جس دوران ان کی گاڑی پر حملہ ہوا۔