بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لئے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما سال 2022 میں بھی اسکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔
رواں سال انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔
بھارتی طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہےجس وجہ سے وہ اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔