پشاور:سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے نواز شریف پختونوں کو بےوقوف کہنے پر معافی مانگیں۔نواز شریف کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پختونوں کو بیوقوف کہے۔
اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کے پی کے چند لوگ جلد بیوقوف بن جاتے ہیں۔
اگر نواز شریف نے معافی نہیں مانگی تو صوبے کے عوام ا±ن کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کریں گے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 16 ماہ میں عوام کو تاریخی مہنگائی اور بدامنی کا تحفہ دیا۔پختونوں سے نفرت نوازشریف کےلئے کوئی نئی بات نہیں ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی پختونوں کو دہشت گرد کہا تھا۔
نوازشریف کے دور میں پختونوں پر ڈرون حملے ہوئے‘نوازشریف نے ہمیشہ پنجابی کارڈ کھیل کر پختونوں کا استحصال کیا ہے۔
ایرانی شہر سراوان میں 9 پاکستانی مزدور قتل
دریں اثناءعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتاکہ ایک صوبے کے عوام کوبیوقوف کہیں۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمربلور کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے، ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکارکیاتھا، حقوق سے انکارپرخان عبدالولی خان نے ان سے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔
ثمربلور نے مزید کہا کہ شاید آج نوازشریف ایک بارپھرتاریخ کودہرارہے ہیں، پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کے پی کے لوگ بہت جلد اورآسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں۔
خیبرپختونخواہ کے لوگ پی ٹی آئی کے جھانسے میں نے آتے تو 2013 میں ان کی حکومت کو ہم نے بننے ہی نہیں دینا تھا۔