لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
موسیقی کی زبان میں بات کرنے والے گلوکار کا نیا روپ سامنے آ گیا جنہوں نے اپنے ہی گھریلو ملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔
ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟۔
ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا اور موقع پرموجود دیگرملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کے مبینہ استعمال کے بعد گلوکار اکثر تشدد کرتے ہیں۔
پدم بھوشن ایوارڈ، متھن چکرورتی کے نام
اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو چوما زیادہ تر صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے
جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔کچھ صارفین نے ان کے انداز کو مغربی کلچر کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے ہی لوگ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔