راولپنڈی : پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس منعقد ہوا،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا،
فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اہم اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا،اجلاس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور قریبی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جب کہ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جب کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا،
فورم نے دفاعی تعاون کی رفتار کو مزید بڑھانے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان، سعودیہ عرب اور ترکیہ کے سہ فریقی دفاعی تعاون اجلاس کا بھی انعقاد ہوا، دوسراسہ فریقی تعاون اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہوا،
جس میں دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی اور تحقیق وترویج میں تعاون پربات چیت کی گئی، فریقین نے تکنیکی، مالیاتی، انسانی وسائل اورانٹلیکچوئل تعاون کی اہمیت پرزور دیا، اجلاس میں دفاعی شعبے میں کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ سہ فریقی اجلاس فروری میں ریاض میں منعقدہوگا۔