اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے معاشی اور سیاسی بحرانوں میں پھنسے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔ آئی ایم ایف کو معاہدے سے قبل سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھنے کی درخواست،
آئی ایم ایف نے خط کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا، آئی ایم ایف نے ای میل میں بتایا کہ ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا ۔
پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن کی جانب سے بھیجا گیا۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لکھے خط کے مندرجات جلد میڈیا سے شیئر کئے جائیں گے، پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کی ہدایت پر آئی ایم ایف کو خط تحریر کیا۔
خط میں انتخابی دھاندلی کے ملکی معیشت پر اثرات کا ذکر کیا گیا۔ دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک ”سی اے اے 3“ پر برقرار رکھتے ہوئے انتہائی متنازع انتخابات اور متوقع اتحادی حکومت کی محدود فیصلہ سازی کی صلاحیت کے سبب لیکوڈٹی کے خطرات اور بیرونی محاذ پر چیلنجز پر روشنی ڈالی ہے
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے دو اہم بڑے عہدوں کی توثیق کردی
عالمی مالیاتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں میں سے ایک موڈیز نے بتایا کہ اس نے پاکستان کی ریٹنگ کا جائزہ گزشتہ ہفتے مکمل کر لیا،
لیکن موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ ایکشن کا اعلان کیا اور نہ ہی مستقبل قریب میں کریڈٹ ریٹنگ ایکشن کے حوالے سے کوئی عندیہ دیا ہے. موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ بشمول ”سی اے اے 3 “طویل المدت ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے۔
گزشتہ برس فروری میں عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ 2 درجے کم کرکے سی اے اے 3 کردی تھی، جس کی وجہ ڈیفالٹ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے مخصوص خطرات بتائے گئے تھے. ایجنسی نے مشاہدہ کیا کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سیاسی خطرات زیادہ ہیں۔