اسلام آباد: خلیجی ملکوں نے بھارتی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فلم دفعہ 370 کو خلیجی ملکوں میں ریلیز سے روک دیا گیا ہے جو کہ کشمیر میں حالات پر امن ہونے کے مودی حکومت کے بیانیے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی بالی ووڈ فلم دفعہ 370 میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حالات کی غلط اور من گھڑت عکاسی اور بھارتی مظالم سے چشم پوشی کی گئی ہے۔
فلم دفعہ 370 محض ایک پروپیگنڈہ فلم ہے جس کی وجہ سے یہ بین الاقوامی سطح پر پاپندی کا شکار ہوئی ہے۔ فلم میں مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے
سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع
۔
قبل ازیں بالی ووڈ فلم فائٹر کو بھی خلیجی ممالک میں ریلیز سے روک دیا گیا تھا اور ماضی میں دی کشمیر فائلز جیسی متنازعہ فلموں کو بھی مسلم مخالف ایجنڈے کا پرچار کرنے پر بین الاقوامی فورمز پر ایسی ہی تنقید کا نشانہ بننا پڑاتھا۔
بھارت میں سال 2014 میں مودی کے حکومت میں آنے کے بعد اب تک 40 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔
کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقعہ پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔