اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دو مرتبہ شکست ہوئی جس کے بعد وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، اعتماد کا ووٹ لیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نیب کے قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، قانون میں تبدیلی کر کے نیب کو وزیر اعظم آفس کا ذیلی دفتر بنا دیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نیب کی جانب سے ساڑھے 6 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے جبکہ ساڑھے پانچ ارب سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں لئے گئے ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت اپنے کرپشن کیسز چھپانے کیلئے خود کو این آر او دے رہی ہے ، ہم نیب قانون میں ترمیم کی مخالفت کریں گے ، نیب ایک ڈرامہ بن چکا ہے ۔